21 جون 2020 - 10:24
آج کا سورج گرہن انسانی آنکھوں کے لیے خطرناک

اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان اور ہندوستان کی طرح دنیا کے کئی ممالک میں اب سے تھوڑی دیر بعد سورج کو گرہن لگنے شرفع ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے کئی صوبوں، شہروں اور علاقوں میں آج بروز اتوار صبح 9 بجکر 4 منٹ پر سورج گرہن شروع ہوگا جو صبح 11 بجکر 38 منٹ تک جاری رہے گا۔

ہندوستان کے شمالی علاقوں میں ہندوستان کے وقت کے مطابق آج صبح دس بجکر 25 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوگا جو ایک بجکر 54 تک جاری رہے گا۔ جبکہ

پاکستان میں اس ملک کے وقت کے مطابق  سورج گرہن 9 بج کر45 منٹ پر شروع ہوگا اور دوپہر ایک بجکر 10 منٹ پر ختم ہوگا جبکہ 11 بجکر25 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا۔

ماہرین امراض چشم نے 21 جون کو ہونے والے سورج گرہن کو انسانی آنکھوں کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سورج گرہن کے دوران الٹرا وائلٹ شعائیں نکلیں گی جو انسانی آنکھوں کی بینائی ہمیشہ کے لیے ختم کرسکتی ہیں۔

آج ہونے والے سورج گرہن کو افریقہ، ایشیا اور یورپ کے کچھ حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔

342/